Flag hoisting ceremony and special prayer at Lahore High Court on 75th Independence Day of Pakistan. پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک ہوئی خواتین وکلاء کی بھی بڑی تعداد میں تقریب کا حصہ تھی اِس موقع پر بعض وکلاء اپنی فیملیز کے ساتھ بھی شریک ہوئے۔ وکلاء کے اندر یوم آزادی کے حوالے سے زبردست جوش خروش پایا گیا۔ ملی نغموں کی بہار میں وکلاء نے پرچوش نعرئے لگائے۔ لاہور ہائی کورٹ بارکے صدر دیگر کابینہ ممبران نے بار ممبرز کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی۔ صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے پرچم کشائی کی تقریب میں خصوصی دُعا کروائی جس میں اللہ پاک کا شکر ادا کیا گیا کہ اللہ پاک نے ہمیں آزاد ملک عطا فرمایا۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے اور کشمیر فلسطین و دیگر ملسم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اِس موقع پر وکلاء کے لیے خصوصی طور پر ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ 6Sajjad Malik, Amjad Hussain Amjad and 4 others