Book Launching Ceremony of Ashraf Asmi at Lahore High Court Lahore

Book Launching Ceremony of Ashraf Asmi QanoonAurAwam” at Lahore High Court Lahore

لاہور ہائی کورٹ میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب” قانون اور عوام ” کی تقریب رونمائی۔ ممتاز وکلاء صحافیوں اور دانشوروں کا اظہار خیال
صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کی کتاب” قانون اور عوام ” کی تقریب رونمائی کراچی شہدا ء ہال لاہور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب رونمائی میں چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت محمد دلاور چوہدری چیف گسٹ تھے۔ جبکہ مہمانان خصوصی میں ممتاز کالم نگار روزنامہ جنگ و چیئرمین ورلڈ کالمسٹ کلب مظہربرلاس، ممتاز مصنف محقق، دانشور ملٹی میڈیا ہیڈ اُردو پواینٹ شاہد نزیر چوہدری، محمد ناصر اقبال خان چیئرمین ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل، ممتاز قانون دان شاہد میر،سابق لائبریری سیکرٹری لاہور بارمحمد عامر فاروق،کالم نگار محترمہ ڈاکٹر قراۃ العین، مرکز عاصمی انٹرنیشنل کے چیئرمین پیرزادہ میاں محمد عمر عاصمی شامل تھے جبکہ رانا اسد اللہ، ممتاز قانون دان شاعر کالم نگار علی احمد کیانی، چیئرمین لائرز پاور گروپ محمد رضا،، ممتاز قانون دان ریحان اختر، ممتاز قانون دان ثامر میر، عاطف رسول، ممتاز قانون دان لیگل ریسرچ فورم کے چیئرمین سمیع اللہ خان، ممتاز قانون دان کالم نگار امجد حسین امجد، ممتاز، ممتاز مصنف کالم نگار شاعر صاحبزادہ میاں حذیفہ اشرف عاصمی، نوجوان دانشور حسن کمال پاشا،میاں شرجیل، حسن جاوید ملک، ہادی بھٹی، ممبر پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ، ممبر پنجاب بار کونسل احمدد یار چاولی، ممبر پنجاب بار کونسل منیر حسین بھٹی، نائب صدر لاہو ر ہائی کورٹ بار، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار رائے عثمان، فنانس سیکرٹری لاہو رہائی کورٹ بار رانا اختر، پاکستان سول سوسائٹی کے چیئرمین ممتاز کالم نگار علی عمران شاہین، ممتاز ٹرینر صاحبزادہ میاں محمد اکرم،ممتاز محقق دانشور پروفیسر محمد نعیم گھمن، سابق نائب صدر لاہور بار ایم ایچ شاہین، انچارج ساوتھ ایشین سٹڈیز صاحبزادہ حسن علی، ممتاز قانون دان، ارمغان مسعود چوہدری، شاہ رخ، نعمان شمس قاضی،دی نیوز انٹرنینشل کی محترمہ سعادیہ، کے ای ایم یو کے صاحبزادہ میاں محمد اعظم، صاحبزادہ میاں محمد احمد رضا خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت محمد دلاور چوہدری نے اپنے خطاب میں کتاب کی اہمیت پر زو ردیا اور کہا کہ قومی ترقی کے لیے کتاب سے دوستی لا زم ہے۔ انھوں نے ملک میں انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا ذکر کرتے اِس بات پر زور دیا کہ قیام پاکستان کا مقصد سماجی و فلاحی ریاست کا قیام تھا لیکن عوام الناس سمجای اور معاشی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ممتاز کالم نگار مظہر برلاس نے اپنے خطاب میں قانون اور عوام کتاب کو ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دیا اور کہا کہ اشرف عاصمی ایدووکیٹ نے قانون اور عوام لکھ کر قومی فریضہ ادا کیا ہے۔ ممتاز محقق، مصنف شاہد نزیر چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت اور وکلا کا چولی دامن کا ساتھ ہے اچھا وکیل اچھا لکھاری بھی ہوتا ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار محمد ناصر قبال خان نے اپنے خطاب میں اسلامیت پاکستانیت کے حوالے سے زور دیتے ہوئے کہا کہ نطریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان ہے نوجوان نسل کو جس طرح سوشل میڈیا کی آڑمیں بداخلاق کیا جارہا ہے یہ ایک قومی لمحہ فکریہ ہے اِس کے لیے نفوس پذیری کے حامل افارد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اُنھوں نے قانون اور عوام کی اشاعت پر اشرف عاصمی کا خصوصی مبارکباد پیش کی۔ ممتاز قانون دان سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر شاہد میر نے قانون اور عوام کتاب کو نوجوان وکلاء کے لیے انتہائی موزوں دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اشر ف عاصمی نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ جات اور قاونونی نظائر کو عام فہم میں لکھ اہم فرض ادا کیا ہے۔ پاکستان سول سوسائٹی کے چیئرمین علی عمران شاہین نے کہا کہ اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے کتاب قانون اور عوام عام فہم زبان اُردو میں لکھ کر عوام الناس کے لیے بہت آسانی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے اِس موقع پر کتاب کے مصنف اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Book Launching Ceremony of Ashraf Asmi
Book Launching Ceremony of Ashraf Asmi QanoonAurAwam”

CategoryUncategorized
Write a comment:

*

Your email address will not be published.

logo-footer

        Youtube        

ASHRAF ASMI ADVOCATE