ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز قانون دان انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام

ایشیاء کی سب سے بڑی

                             Lahore Bar 

بار لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز قانون دان انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام. موضوع ” خواتین کی وراثتی پراپر

Ashraf Asmi Lecture at Lahore Bar

ٹی سے محرومی کیوں؟ اسباب اور اِس کا حل”

ایشیاء کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ممتاز قانون دان انسانی حقوق کے علمبردار صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کے خصوصی لیکچر کا اہتمام لائبریری ایوان عدل لاہور میں کیا گیا۔ جس کا عنوان ” خواتین کی وراثتی پراپرٹی سے محرومی کیوں؟ اسباب اور اِس کا حل” تھا۔ اِس لیکچر کے لیے لاہور بار کی کابینہ نے بھرپور تیاری کی۔ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا پر اِس کے تشہیر کی گئی لاہور بھر کی عدالتوں میں فلیکس آویزاں کیے گئے۔ لائبریری سیکرٹری لاہور بار پروفیسر عتیق احمد خان ایڈووکیٹ کی سرپرستی میں یہ لیکچر ہوا۔ اِس لیکچر میں ممتاز قانون دان سمیع اللہ خان، علی احمد کیانی ایڈووکیٹس خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ لیکچر کے آغاز سے پہلے تقریب کا باقاعدہ آغاز قران پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ زینت القراء قاری ثاقب حسین نے تلاوت قران پاک کی۔ نعت رسول مقبول ﷺ ممتاز نعت گو شاعر قانون کے طالب علم صاحبزادہ میاں محمد حذیفہ اشرف عاصمی نے پیش کی۔رانا امجد علی ایڈووکیٹ خاں نے نظامت کے فرائض انجام د یے لیکچر کے اختتام پر صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ حذ یفہ اشرف عاصمی نے اپنی تحریر کردہ کتب قانون کی حاکمیت اور سوچ کا سفر لاہو ربار کے عہدے داروں کو پیش کیں۔اِس موقع پر لیکچر میں شریک وکلاء میں لاہو ربار ایسوسی ایشن کی جانب سے خو بصورت سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔

               Ashraf Asmi Advocate Delivering Lecture at Lahore Bar

logo-footer

        Youtube        

ASHRAF ASMI ADVOCATE